Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دیں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں...
شائع 16 اگست 2021 02:43pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دیں گے۔

افغان رہنماؤں کا اعلیٰ وفد وزارتِ خارجہ پہنچا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر افغان وفد سے مشاورت کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، پاکستان افغانستان کے لوگوں کی ترقی کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں آنے والے وقتوں میں امن مخالف عناصرپرکڑی نظررکھنا ہوگی جس پر وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان وفد کے بارے میں بتایا کہ وفد میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نےمزید بتایا کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے بات ہوئی ہے، ڈنمارک کے لوگوں کا افغانستان سے محفوظ انخلا ہوچکا جبکہ پاکستان مزید پروازیں افغانستان بھیجنے کی کوشش کررہا ہے۔ افغانستان سے 380 غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں افراتقری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت ضروری ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Situation

Taliban