Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان کا 34 صوبوں میں سے 27 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ

طالبان نے34صوبوں میں سے27صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ ...
شائع 15 اگست 2021 10:26pm

طالبان نے34صوبوں میں سے27صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا۔افغان طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان بھی کردیا۔

طالبان کابل جانےوالی تمام مرکزی شاہراہوں پر قابض ہیں۔افغان حکام اور جنگجوؤں کےدرمیان کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طےپاگیا۔

قائم مقام افغان وزیر داخلہ عبدالستار میرزکوال نے کہا اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول میں ہوگی۔

طالبان نے کابل کی سب سے بڑی جیل پل چرخی جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔گرفتار تمام ساتھیوں کو بھی رہا کروالیا۔

افغان طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا۔

سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نےکہا ہمارے دروازے ان تمام افراد کےلئےکھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی۔

طالبان نے کہا ہے افغانستان میں مقیم غیر ملکی اپنی خواہش کے مطابق جاسکتے ہیں۔ جبکہ فورسز کے اہلکاروں کو بھی گھر جانے کی اجازت ہے۔

طالبان کے کابل پہنچنے کے بعد متعدد مقامات پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اشرف غنی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Taliban