Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'افغانستان میں خانہ جنگی روکنے کےلئے تمام فریق کو مل بیٹھنا ہوگا'

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کہتے ہیں افغانستان کی ...
شائع 15 اگست 2021 10:12pm

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کہتے ہیں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے۔ہم نےہمیشہ کہاواحد حل سیاسی مذاکرات ہیں۔پاکستان ملٹری حل کی سپورٹ نہ پہلے کرتا تھا نہ آج کرتا ہے۔پاکستان مزید پناہ گزینیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےآج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ سیکیورٹی ویکیوم بنے گا تو پاکستان پر براہ راست اثر ہوگا۔ پاکستان مزید پناہ گزینیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہادوحہ میں بھی سیاسی مذاکرات کی بات کی گئی۔امریکا،روس،چین اورپاکستان کی ملاقاتیں افغان حکومت اورطالبان سے ہوئیں۔افغانستان میں خانہ جنگی روکنے کےلئےتمام فریق کو مل بیٹھناہوگا۔افغانستان کا سیاسی وفد اسوقت بھی پاکستان میں ہیں۔یونس قانونی، کریم خلیلی،احمد ضیاء مسعود اور دیگرآئے ہیں۔ہم افغانستان کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔آج بھی افغانستان میں پاکستان کا سفارتی خانہ کام کررہا ہے۔

Zahid Hafeez Chaudhry

peace talks

MoFA