Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور سرحدری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
شائع 15 اگست 2021 10:06pm

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ اجلاس کل ہونے کا امکان ہے۔ افغانستان کی صورتحال اور سرحدری امور پر غور ہوگا۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظروزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہونے کا امکان ہے۔اس اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور سرحدری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

pm imran khan

Taliban

National Security Committee