Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا: افغان میڈیا

افغان میڈیا کی جانب سے اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2021 07:48pm

افغانستان کے صدر اشرف غنی کابل سے چلے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کی جانب سے اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اشرف غنی کے ساتھ امر اللہ صالح نے ملک چھوڑ دیا ہے.

دوسری طرف برطانوی میڈیا بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ اشرف غنی کابل سے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کابل کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ ہم پُرامن اور جلد اقتدار کی منتقلی کے منتظر ہیں۔

ashraf ghani

Taliban