Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مواچھ گوٹھ میں گرنیڈ حملے سے جاں بحق 13 افراد کی لعشیں ایدھی سردخانے منتقل

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر گرنیڈ حملے سے جاں بحق 13...
شائع 15 اگست 2021 06:26pm

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر گرنیڈ حملے سے جاں بحق 13 افراد کی لعشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ پر بم دھماکے میں جاں بحق 13 افراد کی لعشیں کورنگی کے ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی۔

ایدھی انتظامیہ کے مطابق سات خواتین اور چھ بچوں کی لعشوں کو غسل کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ تمام افراد نجی تقریب سے گھر لوٹ رہے تھےکہ نامعلوم افراد نے گرنیڈ سے حملہ کردیا۔

خاندان کے متاثرہ شخص کا کہنا تھا ہشتگروں نے جو ان کے ساتھ کیا آئندہ کسی اور کے ساتھ نہ کریں۔

تمام جاں بحق افراد کی نماز جنازہ شیرپاو کالونی کے اسٹار گراونڈ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

karachi

incident