Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نورمقدم قتل کیس: سائیکوتھراپی سینٹر کے مالک سمیت 6 ملازمین گرفتار

اسلام آباد: سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں...
اپ ڈیٹ 16 اگست 2021 10:32am

اسلام آباد: سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،سائیکو تھراپی سینٹر کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار کرلئے گئے۔

سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں مزید اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے رات گئے مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کےا گئے افراد میں سائیکوتھراپی سینٹر کے مالک ڈاکٹر طاہر اور ان کے ملازمین شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد میں تھراپی سینٹر کا زخمی ملازم محمد امجد بھی شامل ہے، جسے ملزم ظاہر نے چھری مار کر زخمی کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہناہےکہ گرفتار کئے گئے ملزمان پر ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر کے ساتھ مل کر شواہد چھپانے کا الزام ہے، تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمان کو اسلام آباد کچہری پیش کیا اور عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے ملزمان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واقعےکا پس منظر

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،پولیس نے نور پر تشدد کے وڈیو شواہد بھی حاصل کر لے ، نور مقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی، اس نے اپنے آپ کو سیکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا۔

ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا، گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے، کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہ روکا، گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے، جنھوں نے نور کو گھسٹتے ہوئے دیکھا۔

اسلام آباد

murder case

Zahir Jaffer

Noor Mukadam