Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان کی قبضہ شدہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں پروازیں

طالبان نے 60 لاکھ ڈالر مالیت کے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز سمیت...
شائع 15 اگست 2021 11:25am

طالبان نے 60 لاکھ ڈالر مالیت کے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز سمیت کئی ٹن امریکی سازوسامان قبضے میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے بڑی تعداد میں امریکی عسکری سازوسامان قبضے میں لیا، جبکہ قبضے میں لیے گئے ہیلی کاپٹر سے قندھار شہر میں پرواز بھی کی گئی۔

ان ہیلی کاپٹروں کا اڑانے والے افغان حکومت کے پائلٹس ہیں جو طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے تھے اور ان ہیلی کاپٹروں کی کابل کے نواح میں پروازیں اور ان کے ذریعے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکا نے طالبان سے لڑنے کے لیے افغان حکومت کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں اور آلات فراہم کیے تھے لیکن مقامی حکومتوں کے خاتمے اور افغان فوج کی شکست کے بعد اب یہ عسکری سازوسامان طالبان کے استعمال میں آ رہا ہے۔

امریکا کے جدید ترین ہیلی کاپٹروں کا طالبان کے قبضے میں آنے سے افغان فوج کو مزید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اب طالبان کی جانب سے ہوائی حملے کا بھی امکان بڑھ گیا ہے۔

Taliban