Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 160رنز بنالئے

جمیکا:پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ...
شائع 15 اگست 2021 09:21am

جمیکا:پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالے اور اسے ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا، عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد علی 34 اور اظہر علی 23 رنز بناسکے، فواد عالم بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 160 رنز بنالےا اور قومی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز پر کیخلاف 124 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 54 اور فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کے217 رنزکے جواب میں میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 251 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تھی۔

میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کخلااف36 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کریگ برتھ ویٹ 97 اور جیسن ہولڈر 58 رنز بناکر نمایاں رہے، روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے بالترتیب 21 اور22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اور محمد عباس نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Pak Vs Wi

kingston

1st test match