Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقائق کو مسخ کرنا آرایس ایس-بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے: دفتر خارجہ کا مودی کی 'شرمناک' ٹوئٹس پر ردِ عمل

بھارتی وزیراعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزرتِ خارجہ نے کہا ہے کہ نام نہاد بڑی جمہوریت بھارت سے زیادہ کوئی ماڈرن ریاست تضاد کا شکار نہیں.
اپ ڈیٹ 14 اگست 2021 10:29pm

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹس کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کو مسخ کرنا آرایس ایس-بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے.

14 اگست جو کہ پاکستان میں بطور یومِ آزادی منایا جاتا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 14 اگست کو بٹوارے میں کئے گئے مظالم کے طور پر یاد کیا جائے گا.

بھارتی وزیراعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزرتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد بڑی جمہوریت بھارت سے زیادہ کوئی ماڈرن ریاست تضاد کا شکار نہیں.

وزارتِ خارجہ نےمزید کہا کہ ہندووتا نظریے پر عمل پیرا اور نفرت اور تشدد پھیلانے والوں کا 1947 میں آزادی کے نتیجے میں ہونے والی ہجرت اور افسوس ناک واقعات کا یک طرفہ بیان شرمناک اور منافقانہ ہے.

وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنا اور فرقہ واریت پھیلانا آرایس ایس-بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے.زخموں کو بھرنے کے بجائے یہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کےلئے کسی بھی حد تک اختلافات کے بیج بوئیں گے. ہمیں یقین ہے کہ بھارت کے نیک نیت لوگ اس سیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کردیں گے.

پاکستان کے یومِ آزادی کو مظالم کے طور پر یاد کیے جانے کے ٹوئٹس پر انتہاء پسند بھارتیوں نے خوب زہر اُگلنا شروع کیا.

سناتنی ٹھاکر نے مودی مالا جپتے ہوئے جواہر لعل نہرو کو خود غرض قرار دے دیا.

وشونت سینی نے مودی کے شروع کیے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہابٹوارے کی تکالیف کو کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا.

بولی وڈ اور ہالی وڈ کے نامورہدایتکار شیکھر کپور نے کہا بٹوارے کے وقت میرے والد ڈاکٹر تھے. اپنی موت تک وہ بٹوارے کے موقع پر ہونے مظالم کو نہیں بھولے.

modi

RSS

BJP

MoFA