Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرون ملک مقیم خاتون کا مقامی لڑکیوں کےذریعے کاروباری شخصیات کو مبینہ بلیک میل کرنے کا انکشاف

انسٹاگرام کےذریعےبیرون ملک مقیم خاتون کا مقامی لڑکیوں کےذریعے...
شائع 14 اگست 2021 06:47pm

انسٹاگرام کےذریعےبیرون ملک مقیم خاتون کا مقامی لڑکیوں کےذریعے سرکردہ کاروباری شخصیات سے مبینہ بلیک میلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے.ملک کے معروف بزنس گروپ کے سربراہ نے بھی بیٹے کو بلیک میل کریے جانے کے خلاف تحقیقات کی درخواست دے دی.

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کے احکامات پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے.

خط کے متن میں لکھاگیا ہے غیر ملکی نمبر سےبلیک میلنگ کے واقعے کی تحقیقات کےلئے ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے سے کوآرڈینیشن کی جائے.بلیک میلنگ کےلئے متاثرہ فرد کو موصول ہونے والے میسیجز بھیجنے والےکاتعین اور مقدمہ درج کیا جائے.

خط میں بلیک میلنگ کے حوالے سے استعمال کیا گیا موبائل فون نمبر بھی درج ہے.

ذرائع کےمطابق خط پرمعاملےکی تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے سپرد کردی گئی ہے. ٹارگٹ بلیک میلنگ میں مبینہ طور پر لاہور کی لڑکیوں کا ایک انسٹاگرام گروپ شامل ہے. مبینہ بلیک میلنگ میں ملوث انسٹاگرام گروپ کا نام گوسپ گرلز لاہورہے.

گروپ کی ایڈمنسٹریٹر لندن میں رہائش پذیراعلی تعلیم یافتہ خاتون شہری جبکہ امریکی فون سم استعمال کی جا رہی ہے ہے. شکایت گزار نوجوان بزنس مین سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے اینٹھنے کی کوشش کی گئی.گروپ کی سرغنہ ایک معروف بزنس ٹائیکون کے انتہائی قریبی عزیز کی ازدواجی زندگی کے خاتمے کی مبینہ ذمہ دار ہے.گروپ کی سرغنہ خاتون کے غیر ملکی شہری ہونے اور بیرون پاکستان قیام کے باعث تحقیقات سست روی کا شکار ہیں.

رپورٹر: کاشف فاروقی

Instagram