Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی ایک نمایاں کامیابی ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ ہر...
شائع 14 اگست 2021 06:28pm

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظ ،ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا.

انہوں نے کہا نمائش کا مقصد نئی نسل کو تحریک ِآزادی،قرار دادِ پاکستان اور قیام پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نےکہاپاکستان کاقیام برصغیر کے مسلمانوں کی ایک نمایاں کامیابی ہے جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی فعال قیادت کے تحت علیحدہ وطن کے حصول کےلئے بے شمار قربانیاں دیں۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

Federal Information Minister

independence day