Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داسو دہشتگرد حملہ: پاکستان نے بھارت کی تردید مسترد کردی

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارت کے جھوٹے...
اپ ڈیٹ 14 اگست 2021 01:58pm

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارت کے جھوٹے بیانیے اور ہلکی پھلکی تردید سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، بھارت ریاستی دہشت گردی کا بطور پالیسی استعمال ترک کر دے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مضحکہ خیز بیان کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کسی صورت داسو دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کر سکتا، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دئیے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی برادری کو تفصیلی ڈوزیئر پیش کر چکے ہیں ، لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے، بھارت کی پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کا ناقابل تردید چہرہ کلبھوشن یادیو ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے درپے بھارتی سازشوں کی مخالفت کرتا رہے گا۔

Zahid Hafeez Chaudhry

foriegn office pakistan