Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبز انڈسٹری سے "یومِ آزادی" کی مبارکباد کس انداز میں آئی؟

پاکستان میں آج بروز ہفتہ 75 ویں یوم آزادی کا جشن انتہائی پرجوش...
اپ ڈیٹ 14 اگست 2021 12:24pm

پاکستان میں آج بروز ہفتہ 75 ویں یوم آزادی کا جشن انتہائی پرجوش انداز میں منایا جارہا ہے، جہاں ملک کے عوام اپنے اپنے انداز میں اس دن کو منا رہے ہیں تو وہیں ملک کی سیلیبریٹیز بھی اس خوشی میں برابر کی شریک ہیں اور ملک سے اپنی محبت کا اظہار اپنے اپنے منفرد انداز میں کررہے ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑی کئی مشہور شخصیات نے یوم آزادی کے پیغامات شائع کیے ہیں۔ آئیے ایک نظر ان پر ڈالتے ہیں۔

٭ میکال ذوالفقار

اداکار میکا ذوالفقار نے یوم آزادی کے مقع پر خصوصی واٹر شو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

٭ نمرہ خان

نمرہ خان نے اپنی ایک ویڈیو قومی ترانے کی دھن پرجھنڈا لہراتے ہوئے پوسٹ کی اور ان ہزاروں لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

٭ شرمین عبید چنائے

ہدایتکار نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا، 'یہ یوم آزادی ہماری عورتوں کے لیے ایک تحفہ ہے جو سچ بولنے کی ہمت کرتی ہیں، جو انصاف کے لیے لڑتی ہیں، جو دوسری خواتین کے لیے دروازے کھولتی ہیں، جو جنگجو اور ٹریل بلیزر ہیں اور جو دوسری خواتین کو آزاد کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ مجھے امید دلاتی ہیں کہ ہم سب کے لیے بہتر آنے والا کل ہے۔'

٭ ایاز سمو

اداکار نے ایک منظر کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں یوم آزادی کا شور شرابا دکھایا گیا ہے۔

٭ صبا قمر

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

اداکارہ نے یوم آزادی مناتے ہوئے جھنڈا تھامے اپنی تصویر پوسٹ کی۔

٭ احسن خان

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

معروف اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان احسن خان نے کراچی میں قائد کے مزار کے سامنے پرچم لہراتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

٭ عائشہ عمر

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

جمعہ کی رات تقریبات زوروں پر تھیں اور اداکارہ سبز اور سفید رنگ میں روشن عمارت کی تصویر لینے میں کامیاب ہو گئیں۔

٭ جگن کاظم

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

ٹی وی شو کی میزبان جگن نے جھنڈے کے سامنے لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی۔

٭ زارا نور عباس

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

اداکار نے جمعہ کی رات ہونے والی آتش بازی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

٭ حسن رحیم

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

گلوکار حسن رحیم نے یوم آزادی کے موقع پر لہراتے ہوئے پرچم کو کیمرے میں قید کیا۔

٭ ہانیہ عامر

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

اداکارہ نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں تین تلوار کی خوبصورت تصویر شائع کی۔

٭ ماورا حسین

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

اداکارہ ماورا نے یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ مادر وطن کی سالگرہ منانے کے لیے سفید لباس پہنے تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

٭ سنیتا مارشل

بشکریہ ڈان امیجز
بشکریہ ڈان امیجز

اداکارا کسی بھی تقریب کو منانے کا صحیح طریقہ جانتی ہیں۔انہوں نے یوم آزادی کے کیک کی تصویر شائع کی۔

Pakistani Showbiz

independence day