Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ

لورالائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا...
شائع 14 اگست 2021 11:06am

لورالائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔

بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بلوچستان