Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کی وائٹ بال سیریز کے دوران ریزرو ڈے رکھنے کی تجویز

کنگسٹن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال سیریز کے...
شائع 13 اگست 2021 11:04am

کنگسٹن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال سیریز کے دوران ریزرو ڈے رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کےدوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں سال طویل فارمیٹ کے میچز بھی کم ملے ہیں،ان کی تعداد بھی زیادہ ہونی چاہیئے، ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 سیریز کے موسم سے متاثر ہونے پر مایوسی ہوئی، ہم ورلڈکپ سے قبل کھیلے جانے والے اہم میچز میں مختلف کمبی نیشن آزمانا چاہتے تھے، ایک ٹی 20کورونا کی وجہ سے ختم ہوا اور تین بارش کی نذر ہوگئے۔

بابر اعظم نے کہا کہ موسم کسی کے کنٹرول میں نہیں مگر کرکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہمیں متبادل انتظامات کے بارے میں غور کرنا چاہیئے ، چھتوں والے اسٹیڈیم چاہئیں یا ہر میچ کیلئے ایک ریزرو ڈے بہتر ہوگا ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے ایسا کیا جا سکتا ہے تو دیگر کے بارے میں بھی یہ فیصلہ ممکن ہوگا۔

babar azam

ICC

pakistan captain

suggestion

Pak Vs Wi

kingston

1st test match