Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کلاا ...
شائع 13 اگست 2021 10:50am

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کلاا ف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ پاک فوج کا جوان نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کخلایف کارروائی 11 اور 12 اگست کی رات فوجی چوکی کے قریب غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے بعد کی گئی۔

غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورسز کو دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بھیجا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں کو دیکھ کر دہشتگرودں نے فائرنگ شروع کردی، جوانوں کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نائیک ضیا ءالدین شہید ہوگئے ،جن کا تعلق مردان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرلیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

ISPR

security forces

operation

south wazristan

terrorist killed