Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان: طالبان کا 11ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ

طالبان نے ایک ہی دن میں ہرات اور غزنی کے شہروں پر قبضہ کر کے ایک...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2021 10:55pm

طالبان نے ایک ہی دن میں ہرات اور غزنی کے شہروں پر قبضہ کر کے ایک ہفتے سے کم عرصے میں افغانستان کے 11 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا۔

بی بی سی کے مطابق غزنی جیسے اہم شہر پر قبضہ کرنے کے بعد اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ طالبان کابل پر بھی قبضہ کرلیں.

افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں بھی شدید لڑائی جاری ہے.

افغانستان کے علاقائی شہروں کا ایک تہائی حصہ طالبان کے قبضے مین ہے.

غزنی شہر پر قبضہ ہونا اپنے محلِ وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے. شہر سے کابل قندھار موٹروے گزرتا ہے جو افغانستان کے جنوبی حصے جو طالبان کا گڑھ ہیں کو کابل سے جوڑتا ہے.

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی شہر لشکر گاہ سے قیدیوں کو چھُڑایا گیا تھا جہاں طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کیا تھا.

kabul

Taliban