Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کا کیک نیلامی میں فروخت

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کے کیک کا اب تک محفوظ رکھا...
شائع 12 اگست 2021 10:15pm

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کے کیک کا اب تک محفوظ رکھا گیا ایک ٹکڑا کھُلی نیلامی میں ایک ہزار 850 بارطانوی پاؤنڈز میں فروخت کردیا گیا۔

دی گارڈین کے مطابق پرنس چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی میں پیش کئے جانے والے 23 عدد کیکوں میں سے اب تک محفوظ رکھا گیا کیک کا ایک ٹکڑا نیلامی میں کاروباری شخصیت گیری لیٹن نے خریدا۔

نیلامی سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ کیک کا یہ ٹکڑا 500 پاؤنڈز تک فروخت ہوگا لیکن بولی کے ایک ہزار 850 پاؤنڈز تک پہنچنے نے نیلامی والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

کیک کے ٹکڑے پر طلائی، چاندی، سرخ اور نیلا شاہی نشان ہے۔

PRINCE CHARLES

Lady Diana