Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت نے ایک دہائی میں 10 نئے ڈیم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے'

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 28-2018 کی دہائی کے وژن کے تحت...
شائع 12 اگست 2021 10:02pm

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 28-2018 کی دہائی کے وژن کے تحت آج 80 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز لاگت کے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ماحول دوست توانائی کی پیداوار اور پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کےلئے حکومت نے 10سال میں 10 نئے ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے ماحول دوست توانائی پیدا ہونے کے ساتھ ڈیم کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا۔

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت 2030 تک صاف توانائی میں نمایاں اضافہ لانے کےلئے کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سمیت عالمی حدت سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں تاہم ڈیم ملک کو عالمی حدت کے اثرات سے محفوظ رکھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مہمند ڈیم اور بھاشا ڈیم بالترتیب 2025 اور 2028 میں مکمل ہوں گے جو ہماری آئندہ نسلوں کے تحفظ میں معاون ہوں گے۔

انہوں نے کہا یہ ڈیم بھی تربیلا ڈیم کی عمر میں اضافے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Tarbela Dam