Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میڈیا ریگولیشن سے متعلق تمام موجودہ قوانین منسوخ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ...
شائع 12 اگست 2021 12:22pm

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا ریگولیشن سے متعلق تمام موجودہ قوانین کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نئی قانون سازی کی جا رہی ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو اطلاعات و نشریات سے متعلق پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسودہ قانون کی اہم خصوصیات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید دور میں ٹیلی ویژن ، ریڈیو، اخبارات موبائل فون کا حصہ بن چکے ہیں اور انہیں سنگل اور کنورجڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ضرورت ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے الیکٹرانک ، پرنٹ ، ڈیجیٹل اور ابھرتے ہوئے میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے۔

fawad chaudhry