Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان: کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 102 افراد کا انتقال

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2021 09:21am

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4934 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,085,294 ہوگئی ہے، جن میں سے 975,474 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

اور اب اس وبا نے مزید 102 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح8.30 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

Covid Deaths Pakistan

Covid Cases Pakistan