Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں کورونا وائرس صورتحال: مزید 41 مریض جاں بحق اور 2145 دیگر متاثر

سندھ میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کےمزید41مریض جاں بحق...
شائع 11 اگست 2021 10:50pm

سندھ میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کےمزید41مریض جاں بحق ہوئےجس سے اموات کی تعداد 6316 ہوگئی ہے اور 19978 ٹیسٹ کیے جانے پر 2145 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے مزید 41 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس سے اموات کی تعداد 6316 ہو گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

مرادعلی شاہ نےکہا19978نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں2145کیسزکاپتہ چلاجوکہ 10.7 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔اب تک5209222 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے406092کیسزکی تشخیص کی گئی.ان میں سے 86.6 فیصد یعنی 351579 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 1971 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 48197 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 46694 گھروں میں آئسولیشن میں ، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1463 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ1301مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں106مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کےمطابق2145نئے کیسز میں سے 1447 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 415،ضلع جنوبی 245،ضلع وسطی 319،ضلع ملیر 222،ضلع کورنگی 153 اور ضلع غربی93شامل ہیں۔حیدرآباد میں160،مٹیاری49،بدین39،میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد 36-36،سجاول 35،تھرپارکر29،عمرکوٹ 29،ٹھٹھہ27، نوشہروفیروز 26،دادو 25،سکھر 23،شکارپور 20،ٹنڈو الہیار 19،لاڑکانہ 17،گھوٹکی 15،جیکب آباد اور جامشورو 12-12،کشمور 2اور ٹنڈو محمد خان ایک کیس ہے۔

ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 اگست تک 8394142 ویکسی نیشن کی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 205055 ویکسین لگائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 8394142 ویکسین لگائی چکی ہیں جسکی شرح 25.19 فیصد بنتی ہے۔

مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

Vaccination

COVID19

Sindh CM