Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کے درمیان نکاح طے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سیف...
شائع 11 اگست 2021 10:26pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کے درمیان نکاح طے پاگیا.

مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں نکاح کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے کہا میرے بیٹے جنید کا عائشہ سے 22 اگست کو نکاح ہے. بدقسمتی سے میں اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گی.وجہ یہ ہے کہ بوگس کیسز کے باعث ای سی ایل میں نام ہے.

مریم نواز نے مزید کہا جب ماں کا انتقال ہوا اسوقت بھی میں جیل میں تھی. میں باہر جانے کےلئے اس حکومت سے درخواست نہیں کروں گی. میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں.

Maryam Nawaz