Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چین: قومی راز کی جاسوسی ثابت ہونے پر مجرم کو 11 برس قید

چین کی ایک عدالت نے کینیڈین شہری مائیکل اسپیور کو چین کے قومی ...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2021 07:06pm

چین کی ایک عدالت نے کینیڈین شہری مائیکل اسپیور کو چین کے قومی راز کی جاسوسی کرنے کے الزام ثابت ہونے پر 11 برس قید کی سزا سنادی۔ ان کو ملک کرنے کا حکم سنایا گیا۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق کینیڈین شہری کے خلاف بدھ کو شمالی چین کے لایوننگ صوبے میں ڈین ڈانگ کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اسپیور کی ذاتی ملکیت میں موجود 50ہزار یوان (7715 ڈالرز) بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔

قومی راز کی وجہ سے عدالت کی کارروائی 19مارش کو بندکمرے میں کی گئی اور کہاگیاکہ فیصلہ قانون کے مطابق کسی مخصوص وقت میں سنایا جائے گا۔

بیجنگ کی ایک عدالت نے سابق کینیڈین سفارتکار مائیکل کوررِج کےخلاف جاسی کے الزامات پر 22مارچ کو مقدمہ شروع کیا۔

مائیکل کوورِج اور مائیکل اسپیورپر چین کے پروسیکیوٹر جنرل آفس نے مقدمہ چلایا۔

کوورِج پر الزام تھا کہ وہ عام پاسپورٹ اور بزنس ویزا استعمال کرتے ہوئے چین میں تعلقات کے ذریعے حساس معلومات چرانے اور جاسوسی کرنے کےلئے چین میں داخل ہوا۔جبکہ اسپیور پر الزام تھا وہ جاسوسی کےلئے کوورِج کا اہم ذریعہ تھا۔

china