Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں، شبلی فراز

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک...
شائع 11 اگست 2021 12:30pm

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، یہ انٹرنیٹ سے لنکڈ نہیں ہے، کوئی بھی آکر ای وی ایم کو ٹیسٹ کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کرتے ہوئے ای وی ایم بنا دی، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا ای وی ایم ان کی ضروریات کو پورا کرتی ہے یا نہیں؟ ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتے، ای وی ایم میں کسی قسم کی یو ایس بی لگانے کا سسٹم نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فارم 45 کا ایک کیو آر کوڈ بنے گا، سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں، ای وی ایم کے ذریعے سسٹم بیٹھنے کا مسئلہ درپیش نہیں آئے گا، الیکشن کمیشن وہ واحد آئینی ادارہ ہے جس نے ای وی ایم کو منظور یا مسترد کرنا ہے۔

shibli faraz

Election commission of Pakistan

Electronic Voting Machine

EVM