کراچی: سیکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار
نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار...
نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیور کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا۔
وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور وین مسکین گلی میں چھوڑ دی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔
میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور کو جلد پکڑلیں گے۔
karachi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.