Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے افغانستان میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کردیا

بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر...
شائع 11 اگست 2021 10:18am

بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

بھارت نے افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم اپنے آخری قونصل خانے کو بھی بند کردیا اور اپنےشہریوں کو بھی وہاں سے نکال لیا ہے۔

منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انڈیا کے سفارت خانے سے ٹویٹ کے ذریعے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق، ’افغانستان کے مختلف علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور کمرشل پروازویں بند ہو رہی ہیں۔ تمام انڈین شہری پروازیں بند ہونے سے پہلے سفر کا انتظام کریں۔‘

اس سے قبل بھارت نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مزار شریف سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے آج ایک خصوصی پرواز روانہ کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان میں کام کرنے والی انڈین کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فلائٹس بند ہونے سے پہلے فوری طور اپنے انڈین ملازمین کو کام سے ہٹا دیں۔‘

مزید کہا گیا کہ ’افغانی یا غیر ملکی کمپنیوں میں کام کرنے والے انڈین شہری فوری طور پر اپنے مالکان کو انڈیا کے سفر کے لیے سہولت دینے کا کہیں۔ وہ انڈین سفارت خانے سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

افغانستان میں کام کرنے والے میڈیا کے افراد کو بھی سفارت خانے سے بریفنگ لینے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام انڈین شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای میل کے ذریعے یا کابل میں انڈین سفارتخانے کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروائیں۔

منگل کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں انڈین قونصل خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’مزار شریف سے دہلی کے لیے ایک خصوصی پرواز روانہ ہو رہی ہے۔ مزار شریف میں یا اس کے اطراف میں موجود انڈین شہریوں سے درخواست ہے کہ آج شام روانہ ہونے والی خصوصی پرواز کے ذریعے انڈیا واپس آجائیں۔‘

تین روزہ مذاکرات میں حکومتی نمائندے اور کثیرالجہتی ادارے تشدد میں کمی، جنگ بندی اور طاقت کے زور پر حکومت قبول نہ کروانے پر زور دیں گے۔‘

Taliban

evacuation