'عوام مطمئن ہوں تو حکومت مستحکم ہوتی ہے'
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے حکومت سےمتعلق درست کہا کہ عوام مطمئن ہوں تو حکومت مستحکم ہوتی ہے، حکومت کےتمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےہیں۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ عوام مطمئن ہوں توحکومت مستحکم ہوتی ہے، حکومت کےتمام دعوےدھرےکےدھرےرہ گئے۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اکھٹی تھی توحکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھی، پی ڈی ایم اکھٹی ہوتی توحکومت گرچکی ہوتی۔
کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہیں بھی جائیں توٹھیک،پی پی میں آئےتومعاملات طے؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم سےچیئرمین سینیٹ کاعہدہ چھیناگیا، چیئرمین ہماراآجائےتوتبدیلی آسکتی ہے، ن لیگ پنجاب حکومت کوہٹانانہیں چاہتی۔
اس موقعے پر لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں اعتمادبحال ہوسکتاہے، سینیٹ الیکشن میں کیمرےپکڑےتھے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ 100افراد کےالیکشن بھی شفاف نہیں ہوسکے، سینیٹ میں 57ممبراپوزیشن نشستوں پربیٹھتےہیں۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن متحدہوتوہم بہت کچھ کرسکتےہیں، پیپلزپارٹی نےوفاقی حکومت گرانےسےانکارکیا۔
Comments are closed on this story.