Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محرم الحرام کے دوران تمام عزاداران سےکورونا ایس او پیز کا خیال رکھنے کی اپیل

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرم الحرام کے دوران تمام عزاداران...
شائع 10 اگست 2021 07:34pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرم الحرام کے دوران تمام عزاداران سے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا کہ کسی کےعقیدے کوچھیڑیں گے نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں گے۔محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کر رہے ہیں، تمام عزادار این سی او سی کے ایس او پیزکوفالو کریں۔

انہوں نے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی کوشش ہے پاکستان کواندرسےنقصان پہنچایا جائے۔این ڈی ایس اور اسرائیل کی کوششیں ناکام ہونگی۔

شیخ رشید نے بتایا کہ داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات کومکمل کرلیا ہے۔افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

وزیرداخلہ نے نورمقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی بتایا۔

shiekh rasheed

Federal Interior Minister

covid sops

Muharram ul Haram