Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مراد علی شاہ کو وزیراعظم کےدورہ کراچی کے حوالے سے سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا'

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو...
شائع 10 اگست 2021 06:36pm

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیراعظم کےدروہ کراچی کے حوالے سے سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی غیر حاضری پر کہا کہ مراد علی شاہ کواس حوالے سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ منتظر تھے۔

ناصر شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی کراچی کے مسائل پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ کچھ گھنٹے کےلئے آتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کےلئے آئے تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح کے اعلان پر کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے مارچ 2018 میں منصوبےکے افتتاح کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ جب منصوبہ مکمل ہوجائے تو افتتاح کا اعلان کرنا بہتر ہوگا۔

pm imran khan

CM Sindh

Nasir Hussain Shah

sindh minister