Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کونسے اقدام اٹھانے چاہئیں؟

حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ...
شائع 10 اگست 2021 12:48pm
سائنس

حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرکے ان کا نجی ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔

یعنی خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت آپ یا آپ کے دوست احباب میں سے کوئی بھی ہیکنگ کا شکار ہو سکتا ہے۔

خدا ناکواستہ اگر آپ اس مصیبت سے دوچار ہو جاتے ہیں تو جاننا ضروری ہے کہ ان حالات میں کیا کیا جائے۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں ہیں، جن پر عمل کرنے سے ہیکرز آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری نہیں کرسکیں گے اور آپ کے نجی اکاؤنٹ پر موجود کانٹیکٹس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو واٹس ایپ کو [email protected] پر ایک ای میل بھیج کر آگاہ ضرور کریں کہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ پیغام میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر کریں۔

اس کے بعد ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کریں، پھر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں اور دن میں کئی بار اس عمل کو دہرائیں تاکہ ہیکرز کو اُلجھایا جا سکے۔ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔

ایک ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے ذریعے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ملنے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔

واٹس ایپ کے "ٹو اسٹیپ ویریفکیشن" فیچر کو لازمی آن کریں۔ ایپلی کیشن کے ڈیٹا فیلڈ میں اپنا ذاتی فون نمبر درج کرکے ڈوئل (Dual) فیچر آن کریں، اگر کوئی فون ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس طرح آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کوئی آپ کے فون کو ہیک کرنے اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد ایپ اپنے صارفین کو 30 دن دیتی ہے جس میں فائلز اور میڈیا کو ری اسٹور کیا جاسکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا ایپ کے بیک اپ سے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔