Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی ایل سیزن 1:محمد وسیم جونیئر پہلی ہیٹرک کرنے والے بولربن گئے

مظفرآباد:کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن میں پہلی ہیٹ...
شائع 10 اگست 2021 09:43am

مظفرآباد:کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن میں پہلی ہیٹ ٹرک سامنے آگئی، مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد وسیم جونیئر پہلی ہیٹرک کرنے والے بولر بن گئے۔

کے پی ایل کا ساتواں میچ مظفر آباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا گیا،اس میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی۔

راولاکوٹ کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو وسیم جونیئر نے دوسرے ہی اوور میں پویلین لوٹا دیاجبکہ اس میچ میں وسیم جونیئر کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کو ایک رن سے شکست ہوئی۔

Kashmir Premier League

Fast Bowler

Muzaffarabad