ارشد ندیم کی فائنل میں ناکامی، سوشل میڈیا کا استعمال وجہ قرار
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے کنٹنجنٹ شیف ڈی مشن بریگیڈیئر ظہیر...
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے کنٹنجنٹ شیف ڈی مشن بریگیڈیئر ظہیر اختر نے ارشد ندیم کے میڈل نہ جیتنے کی وجہ سوشل میڈیا کو قرار دے دیا.
ٹوکیو میں دی نیوز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں بریگیڈیئر اختر نے کہا کہ ارشد اور ان کے کوچ کی جانب سے کوالیفائنگ اور فائنل راؤنڈز کے درمیان سوشل میڈیا کا نان اسٹاپ استعمال ناکامی کی بڑی وجہ بنا.
انہوں نے کہا ہدایات کے باوجود ارشد اور کوچ فیاض بخاری سوشل میڈیا پر تھے اور ویڈیو بنا کر بھیج رہے تھے جو بے شک بےضابطگی کا ارتکاب ہے.
انہوں نے ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتےہوئے کہا کہ ارشد نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی نے بھارت کے نیرج چوپڑا کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی.
Tokyo Olympics
arshad nadeem
javelin throw
Neeraj Chopra
مقبول ترین
Comments are closed on this story.