Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا جی کا انگریزی کے ساتھ معلوماتِ عامہ کا بھی استحصال

مختلف تنازعات کا شکار رہ کر اکثر سرخیوں میں رہنے والی معروف...
اپ ڈیٹ 09 اگست 2021 12:16pm

مختلف تنازعات کا شکار رہ کر اکثر سرخیوں میں رہنے والی معروف پاکستانی اداکارہ میرا کا اب ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

میرا جی کو انگریزی بولنے کے حوالے سے مسائل کا سامنا اکثر و بیشتر رہتا ہی ہے لیکن اب ان کی روزمرہ معلومات بھی غلطی کا شکار ہیں۔

میرا جی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل میں 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو "کرکٹر" کہہ گئیں۔

انسٹاگرام پر وائرل میرا جی کے اس ویڈیو کلپ وائرل میں انہیں اولمپیئن ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ’ارشد ندیم نے بہت اچھی "کرکٹ" کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔'

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ 'ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے۔'

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم میڈل حاصل نہیں کرسکے تھے۔

Meera

arshad nadeem