Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک سپاہی زخمی

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پارسے دہشتگردوں کی پاکستانی...
شائع 09 اگست 2021 12:23am

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پارسے دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوگیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پرفوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

پاکستان نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کےلے کہہ رہاہے ۔لیکن آئے روز افغان سائییڈ سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ISPR

North Waziristan

terrorist attack

check post