Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ منتخب کر کے دکھائیں گے'

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پیپلزپارٹی میں...
اپ ڈیٹ 08 اگست 2021 08:59pm

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پیپلزپارٹی میں شامل ہونےوالوں کوخوش آمدیدکہتاہوں۔بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ منتخب کرکےدکھائیں گے۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نےکہابلوچستان کےلوگ غیرت منداوربہادرہیں۔بلوچستان سےہمارارشتہ3نسلوں کا ہے۔ہم نے اپنےدورمیں غریبوں کوان کاحق دلوایا تھا۔ آصف زرداری کےدورمیں صوبوں کو حقوق دیےگئے۔صوبوں کوان کےوسائل پرحق دلوایا۔وسائل پر پہلا حق صوبے کی عوام کو دلوایا۔

چیئرمین پی پی نے کہاپیپلزپارٹی جانتی ہےکہ عوام کوحقوق کیسےدلوانا ہیں۔بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔بلوچستان میں ایک نئی تاریخ رقم کرناچاہتاہوں۔تمام جماعتیں عوام کے حقوق سلب کرناچاہتی ہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کو حقوق دیناچاہتی ہے۔صرف پیپلزپارٹی ہی غریب لوگوں کاساتھ دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاہم پاکستان میں عوامی حکومت لےکرآئیں گے۔تبدیلی کااصل چہرہ مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔ملک میں آنےوالی حکومت پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی۔

بلوچستان

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari