Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کہتے ہیں ہمیں نوازشریف...
شائع 08 اگست 2021 08:12pm

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کہتے ہیں ہمیں نوازشریف نےبے عزت کیا ہے۔ہمیں صرف عزت چاہئےہ اورکچھ نہیں۔

ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ پنجاب سےصرف اورصرف عزت مانگی تھی۔ نوازشریف میں وفا نہیں ہے۔ہماری اکثریت کےباوجوداتحادیوں کووزارت اعلیٰ دی۔

ثناء اللہ زہری نےپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئےکہابھٹوکےنواسےسےعزت کی امید ہے۔میں بھی شہیدوں کاوارث ہوں اوربلاول بھی۔آج سےہم پیپلزپارٹی کا باقائدہ حصہ ہیں۔پیپلزپارٹی میں ورکرکی حیثیت سےکام کرونگا۔مسلم لیگ ن کےلئےدی قربانیوں سےزیادہ قربانیاں دونگا۔

انہوں نے مزید کہاپیپلزپارٹی میری شہید بہن کی پارٹی ہے۔چاہتےہیں کہ ملک کاوزیراعظم بلاول بھٹوہو۔

سابق ن لیگی رہنماء نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہان لیگ میں کوئی قدآورشخصیت نہیں رہی۔ہماری سیاست شخصیات کےاردگردگھومتی رہی ہے۔بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکوئٹہ شہرمیں ہمیں12نشستیں مل سکتی ہیں۔پیپلزپارٹی نےاپنےدورمیں صوبوں کوحقوق دیے۔

SANAULLAH ZEHRI

PPP