Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'ملک میں ویکسینیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے'

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں...
شائع 07 اگست 2021 10:46pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں ویکسینیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے یومیہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔یہ ملک میں وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کی جانب ایک مثبت علامت ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کرونا کی چوتھی جان لیوا لہر کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی قسم کے ڈیلٹا وائرس کی موجودہ لہر ماضی کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت پورٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں چند ہزار شکایات موصول ہوئیں اور ان میں سے زیادہ تر کو برقت حل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کےلئے تمام ممکنہ امداد اورتعاون فراہم کرے گی۔

ریڈیو پاکستان

Vaccination

Dr Faisal Sultan

COVID19

delta variant