Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کا افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کےلئے میزبانی پر آمادگی کا اظہار

چین نے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کےلئے میزبانی پرآمادگی...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2021 08:00pm

چین نے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کےلئے میزبانی پرآمادگی ظاہرکی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کےلئے تعاون اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائے بنگ نے کہا افغانستان سے امریکی اورنیٹو افواج کے جلد بازی میں کئے گئے انخلاء کی وجہ سے ملک جنگ اور امن کے تاریخی موڑ پرکھڑا ہے۔

دائے نے کہا افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل میں پیشرفت کےلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مکمل جنگ کو روکنے، امن ومصالحت میں پیشرفت اور دہشتگردی سے نمٹتے ہوئے امن عمل آگے بڑھانے پر زوردیا۔

ریڈیو پاکستان

china

afghan peace talk