Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ

اٹک:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم...
شائع 06 اگست 2021 01:30pm

اٹک:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کےقریب گر کر تباہ ہوگیاتاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز تھا کہ اسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے اٹک کے قریب طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں تاہم حادثےکی وجوہات جاننے کلئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

PAF

Attock

Plane Crash