Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

کراچی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال...
شائع 06 اگست 2021 11:41am

کراچی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر کراچی دانش سعیداور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایدمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کے ایم سی بلڈنگ پہنچے ، جہاں انوکں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کاچارج سنبھالا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا استقبال کیا۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کی کےایم سی کے افسران سے تعرفی ملاقات کی۔

یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ مجھے بڑی ذمہ داری دی جارہی ہے ،کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

kmc

administrator karachi

karachi