Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ آج سے مظفرآباد میں سجے گا

مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ آج سے مظفرآباد میں سجے گا، کے...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2021 09:54am

مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ آج سے مظفرآباد میں سجے گا، کے پی ایل کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، پہلا ٹاکرا آج نیوز کی ٹیم میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان ہوگا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، مظفرآباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاح آج شام 6بجے ہوگا، کھلاڑی لیگ کیلئے پرجوش نظرآرہے ہیں ، کھلاڑیوں نے مظفر آباد کے ہوٹل میں فوٹو شوٹ بھی کرایا ۔

آج نیوز کی ٹیم میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان پہلا ٹاکرا رات ساڑھے 8 بجے ہوگا۔

آج نیوزکی ٹیم میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک مظفرآباد کی خوبصورتی دیکھ کردنگ رہ گئے ، شعیب ملک پرامید ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کامیاب ہوگی ۔

مظفرآباد کے شہریوں اور کرکٹ کے شائقین کو کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیسن کی افتتاحی تقریب اور میرپور رائلز کے راولاکوٹ ہاکس سے ٹاکرے کا شدت سے انتظارہے۔

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم رات کے وقت رشنیوں سے جگمگا اٹھا ہےتاہم بارش کے باعث مظفرآباد کا موسم بھی خوشگوارہوچکا ہے۔

Kashmir Premier League

KPL

Muzafarabad