Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان، افغانستان میں حکومت کی جبری تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا'

مشیربرائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں پاکستان،...
شائع 05 اگست 2021 08:14pm

مشیربرائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں پاکستان، افغانستان میں حکومت کی جبری تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا اورتنازع کےصرف سیاسی حل کی حمایت کرے گا۔

مشیربرائےقومی سلامتی معید یوسف نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ ہم افغانستان کے مسئلے پر عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا پاکستان افغان حکومت سے بہترین تعلقات چاہتا ہے تاہم افغان حکومت کی طرف سے پاکستان کے خلاف سخت اور تاروا بیان بازی دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم رکھنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

انہوں نے افغانستان کی حکومت اور طالبان پرزوردیا کہ وہ سمجھوتہ اور امن تصفیہ کریں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا بائیڈن انتظامیہ سے بات چیت کے دوران ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیاکہ تمام فریقوں کو کس طرح فوری طورپر مذاکراتی میز پرلایاجاسکتا ہے. پاکستان اب مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی تقریبا 35 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Dr. Moeed Yousaf

afghan peace talk

Taliban

NSA