Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ...
شائع 05 اگست 2021 10:55am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبراور غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے،تنازع کشمیرکاحل یو این قراردادوں کےمطابق ہونا چاہیئے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 2 سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھی مکمل ہڑتال ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق تنازع حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

ت

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ڈیموگرافک تبدیلی سیکیورٹی کرائسز پیداکررہی ہیں۔

ISPR

Army Chief

Jammu kashimir

General Qamar Javed Bajwa