Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی اسلام آباد کی سڑکوں پر "خون آشام بلا" کے روپ میں

پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے...
اپ ڈیٹ 05 اگست 2021 09:45am

پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، جس کا مقصد 2019 ء میں اس دن مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکے مطابق سارے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا، یہ وہ دن ہے جب دو سال پہلے مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔

تاہم دوسری جانب کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کا ایک نیا طریقہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن میں انہیں ڈریکولہ کے کاسٹیوم میں دکھایا گیا ہے۔

پوسٹر پر لکھا گیا ہے، "امن کو تباہ کرنے والا مودی، اگر آپ اس بات سے متفق ہیں تو ہارن بجائیں۔"

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین اس پوسٹر کو مزاح کے طور پر شیئر کرتے نظر آئے تو کچھ نے اسے نا مناسب قرار دیا۔

ٹوئٹر ہینڈل زی مودی کے حوالے سے بنائے گئے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’اتنے زور کا ہارن بجاؤ کہ آواز مودی تک جائے۔‘

ڈاکٹر جعفری لکھتے ہیں کہ کیا ہمارا دفتر خارجہ بچے چلا رہے ہیں؟

جواد نے تصویر کے جواب میں لکھا، ' مودی سے نفرت کرتے ہیں تو کیا پاکستانیوں کا سکون برباد کریں؟'

نائٹ رائیڈر نامی صارف نے لکھا کہ اسے بنی گالہ میں نیازی ہاؤس کے سامنے ہونا چاہئیے۔

خیال رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر پانچ اگست کے حوالے سے ٹرینڈز بھی چلائے جا رہے ہیں جن میں صارفین پانچ اگست کے دن کو بلیک ڈے قرار دیتے ہوئے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسلام آباد

Narendra Modi