Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر تنازع کےمنصفانہ حل تک معاونت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر تنازع کے...
شائع 05 اگست 2021 09:11am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر تنازع کے منصفانہ حل تک معاونت جاری رکھیں گے،بھارت کشمیریوں کے پختہ ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں5 اگست کے بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 2 سال ہوگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نےغیرقانونی تسلط برقراررکھنے کیلئے فوجی محاصرہ کیااور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر پابندیاں بھی عائد کردیں لیکن وہ کشمیریوں کے پختہ ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کومسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے، بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دنیا نے بھارتی اقدامات کویکسرمسترد کردی، عالمی فورمزپربھارتی اقدامات پرکڑی تنقید کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیرکے عوام کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا کہ کشمیرکاز سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں۔

pm imran khan

اسلام آباد

PM Narendra Modi