'کشمیریوں نے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو مسترد کردیا ہے'
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف مقیم کشمیریوں نے کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو مسترد کر دیا ہے۔
بدھ کی شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتوگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے پانچ اگست2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا نئی دہلی کی حکومت میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نظریئے کے فروغ کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے اور وہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے حل کےلئے مذاکرات کی میز پر آنے کےلئے تیار ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ بھارت مذاکرات کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر رضامند ہے یا نہیں۔
کشمیری عوام کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتےہوئے شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کے حق خودارادیت کے حصول کےلئے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed on this story.