Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سردار عبدالقیوم...
شائع 04 اگست 2021 03:27pm

مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔

آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 13 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے رائے شماری کرائی گئی ،ایوان نے کثرت رائے سے پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم نیازی کو منتخب کرلیا۔

اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا، سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 جبکہ اپوزیشن کے امیدوار لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔

اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں جس کا مطلب ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری اکبر لطیف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے 15 ووٹ حاصل کےش۔

اس سے قبل آج ہی وزیراعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا امیدار نامزد کیا تھا جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کی تھی۔

سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہےکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے 32 نشستوں لی تھی جبکہ پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔

opposition

Muzaffarabad

Prime Minister Azad Kashmir

nominate