Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے فرائض کی ادائیگی میں بہت قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس پر...
اپ ڈیٹ 04 اگست 2021 03:53pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس پر پولیس شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے فرائض کی ادائیگی میں دیہائیوں سے بہت قربانیاں دی ہیں ، ملک میں امن و استحکام کے قیام میں انکی شاندار قربانیاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالا جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس پر پیغام میں پولیس شہدا ءکوسلام پیش کیا ۔

آرمی چیف نے کہاکہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں امن و استحکام کیلئے پولیس کا کردار قابل فخر ہے، دہائیوں سے پولیس اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa